مسلم لیگ ن کے رہنما رانا مشہود نے کہا ہے کہ شہباز شریف کے خلاف پٹیشن پیپلز پارٹی کی جانب سے فائل ہوئی تھی۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا مشہود نے کہا کہ شہباز شریف کو این اے 242 سے الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ تمام جماعتوں کو لیول پلیئنگ فیلڈ ملنے کا مطالبہ کرتے ہیں، 2018ء میں اس ملک کے ساتھ زیادتی ہوئی جو اب نہیں ہونی چاہیے۔
رانا مشہود کا کہنا ہے کہ ہم چاہتے ہیں کہ تمام جماعتوں کے امیدوار حلقوں میں مقابلہ کریں، مخالفین مقابلہ کریں، پٹیشن کے پیچھے نہ چھپیں۔
ن لیگی رہنما نے کہا کہ 8 فروری کو پورے ملک میں شیر دھاڑے گا، عوام کی نظر میں وہ جماعت کامیاب ہو گی جو کام کرے گی۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ بلاول نے کہا ہے کہ سندھ کا ماڈل پنجاب میں لے آئیں گے، بلاول کے اس مؤقف پر سب کو ہنسی آئی تھی، تمام صوبوں میں پنجاب کا ماڈل چلے گا۔