بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سوناکشی سنہا کی بحیرۂ احمر میں اسکوبا ڈائیونگ کرتے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
سوناکشی سنہا نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر مصر سے اپنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔
اس ویڈیو میں اُنہیں کچھ ماہرین کے زیرِ نگرانی بحیرۂ احمر میں اسکوبا ڈائیونگ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
اُنہوں نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ میں بحیرۂ احمر میں ڈائیونگ کے لیے گئی، کسی نے مجھے بالکل صحیح بتایا تھا کہ مصر ڈائیونگ کے لیے بہت اچھا ملک ہے!
سوناکشی سنہا نے لکھا کہ میں اپنی حالیہ ڈائیونگ کے دوران بہت سی چٹانیں دیکھ چُکی ہوں جو موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے بے رنگی ہو گئی ہیں لیکن یہاں بحیرۂ احمر میں خوبصورت اور سر سبز چٹانیں دیکھ کر دل خوش ہوگیا!
اُنہوں نے اپنی پوسٹ کے آخر میں لکھا کہ یہاں کا پانی ٹھنڈا اور بالکل شفاف ہے، یہاں ڈائیونگ کرنے کا تجربہ ناقابلِ یقین تھا۔