سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے فون پر گفتگو کی ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق دونوں رہنماؤں نے سیکیورٹی اور دو طرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں فروغ پر تبادلہ خیال کیا۔
عرب میڈیا کے مطابق اس گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے خطے میں سلامتی اور استحکام کو یقینی بنانے کے لیے کی جانے والی کوششوں کا بھی جائزہ لیا۔