این اے 47 اور 48 سے امیدوار مصطفیٰ نواز کھوکھر کا کہنا ہے کہ فلسطینیوں کی نسل کشی پر مسلم ممالک کی خاموشی افسوس ناک ہے۔
یہ بات این اے 47 اور48 سے امیدوار مصطفیٰ نواز کھوکھرنے جاری کیے گئے بیان میں کہی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ ساؤتھ افریقا نے ہمت کی اور اسرائیل کو فلسطینیوں کی نسل کشی پر عالمی عدالت لے گیا۔
مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ مسلم ممالک میں صرف ترکی، اُردن اور ملائشیا نے اسرائیل مخالف کیس کی حمایت کی ہے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ ترکی، اُردن اور ملائشیا کے علاوہ باقی سب مسلم ممالک خاموش ہیں جو افسوس ناک ہے۔
مصطفیٰ نواز کھوکھر کا یہ بھی کہنا ہے کہ بے بسی کے عالم میں ہم اور کچھ نہیں کر سکتے تو اِس کیس کی حمایت تو کر سکتے ہیں۔