مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف اور صدر شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف اپیلیں خارج کردی گئیں۔
الیکشن ٹربیونلز نے این اے 130 سے نواز شریف کے اور این اے 132 سے شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی درست قرار دے دیے ہیں۔
نواز شریف کے کاغذات نامزدگی کے خلاف اپیل اشتیاق چوہدری ایڈووکیٹ نے دائر کی تھی، جو ٹربیونل کے جج جسٹس احمد ندیم ارشد نے خارج کردی۔