نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کو شوکاز جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
نیپرا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ فیسکو نے ہائی اور لوٹینشن پولز کی ارتھنگ میں غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کیا۔ بجلی کے پولز کی ارتھنگ نہ ہونا مہلک حادثات کا باعث بنتا ہے۔
نیپرا کے مطابق فیسکو کے خلاف قانونی کارروائی شروع کی جائےگی۔ نیپرا نے کہا فیسکو کی جانب سے پولز کی ارتھنگ پر جواب اطمینان بخش نہیں۔ فیسکو کی ڈسٹری بیوشن سسٹم سیفٹی سے متعلق وضاحت زمینی حقائق سے الگ ہے۔
نیپرا کے مطابق فیصل آباد میں 21-2020 میں کرنٹ لگنے سے 5 اور 2021 تا 2022 میں 6 ہلاکتیں ہوئیں۔
نیپرا نے کہا کہ 2023 کے بعد بھی اب تک چار انسانی جانوں کا ضیاع ہو چکا ہے۔