پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے لاہور میں تاجر رہنماؤں کے سامنے اپنا معاشی پلان رکھ دیا۔
بلاول بھٹو زرداری سے سابق صدر لاہور چیمبر شہزاد علی ملک کی رہائش گاہ پر تاجر رہنماؤں، صنعتکاروں اور کاروباری طبقے کے نمائندوں نے ملاقات کی۔
پی پی چیئرمین نے تاجر رہنماؤں کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ماڈل کی افادیت اور مستقبل کے منصوبوں سے آگاہ کیا، جبکہ اس دوران پنجاب کے صنعتکاروں اور تاجر رہنماؤں نے معیشت کی بہتری کیلئے تجاویز بھی دیں۔
بلاول بھٹو سے ایس ایم تنویر اور صدر وفاقی ایوان صنعت و تجارت عاطف اکرام شیخ نے بھی ملاقات کی، جبکہ چیمبر آف کامرس کے صدر کاشف انور اور ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین نے بھی پی پی چیئرمین سے ملاقات کی۔
پی پی چیئرمین سے رائس ایکسپورٹر ایسوسی ایشن کے پیٹرن انچیف پیر نظام حسین نے بھی ملاقات کی۔