• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عدالت عالیہ لاہور میں سالانہ ہ 2ماہ کی تعطیلات کا آغاز 4جولائی سے ہوگا عدالتیں 3ستمبر سے معمولات کا آغاز کرینگی

ملتان (سٹاف رپورٹر) عدالت عالیہ لاہور میں سالانہ تعطیلات کا آغاز 4جولائی سے ہوگا جبکہ 2ماہ کی تعطیلات کے بعد  عدالتیں 3 ستمبر سے معمولات کا آغاز کرینگی۔4 جولائی سے شروع ہونے والے ہفتے کیلئے روسڑ ترتیب دے دیا گیا ہے جس کے مطابق اہم نوعیت کے معاملات کیلئے بہاولپور بنچ  میں 2  ڈویژن بنچ اور ملتان بنچ میں ایک ڈویژن بنچ تشکیل دیا گیا ہے جس میں بہاولپور بنچ کیلئے پہلا ڈویژن بنچ مسٹر جسٹس خالد محمود ملک اور مسٹر جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر ، دوسرا ڈویژن بنچ مسٹر جسٹس چوہدری محمد اقبال اور مسٹر جسٹس محمد ساجد محمود سیٹھی اور چار سنگل بنچ بھی انہی فاضل ججز پر مشتمل ہونگے ۔جبکہ ملتان بنچ میں واحد ڈویژن بنچ مسٹر جسٹس شاہد بلال حسن اور مسٹر جسٹس چوہدری مشتاق احمد ہونگے اور تین سنگل بنچز میں انہی فاضل ججز کے علاوہ مسٹر جسٹس سید شہباز علی رضوی شامل ہونگے ۔ 
تازہ ترین