اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے خلاف سائفر کیس میں ان کیمرا ٹرائل کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔
جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے پانچ صفحات کا فیصلہ جاری کیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے خصوصی عدالت کا 14 دسمبر کا حکم کالعدم قرار دے دیا۔
یاد رہے کہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ خصوصی عدالت نے 14 دسمبر کو ان کیمرہ کارروائی کا حکم جاری کیا تھا۔
راولپنڈی اڈیالہ جیل میں سائفر کیس کی سماعت جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے کی تھی اور انہوں نے اس حوالے سے محفوظ فیصلہ سنایا تھا۔
عدالت کی جانب سے کہا گیا تھا کہ فیملی ممبران کو دورانِ سماعت کمرۂ عدالت میں رسائی دی جائے گی۔