• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم جوڈیشل کونسل نے حساب مانگا تھا، استعفیٰ نہیں، مریم اورنگزیب

 
فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سپریم جوڈیشل کونسل نے حساب مانگا تھا استعفیٰ نہیں۔ 

ن لیگی رہنما مریم اورنگزیب نے سپریم کورٹ سے مستعفی ہونے والے جسٹس مظاہر نقوی اور جسٹس اعجازالاحسن کے استعفوں پر ردعمل دیا۔

لاہور میں پریس کانفنس کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ یہ کیا سمجھتے ہیں کہ استعفے دینے سے جان چھوٹ جائے گی، ہرگز نہیں، احتساب آج سے شروع ہوگا۔ استعفے قبول ہوجائیں تب بھی حساب دینا ہوگا۔ معافی نہیں ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ اختیارات امانت سمجھ کر استعمال کرنے چاہئیں۔

قومی خبریں سے مزید