• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ قانون کی ہار اور قانون شکن کی جیت ہے، رانا ثناء اللّٰہ

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ قانون کی ہار اور قانون شکن کی جیت ہے۔

لاہور سے جاری اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد الیکشن ایکٹ 2017 عملاً ختم ہوگیا۔

انہوں نے کہا کہ پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد جماعتوں کے اندر الیکشن کروانے کی ضرورت نہیں رہی۔ انٹراپارٹی الیکشن نہ کروانے کی سہولت تمام جماعتوں کو دی جائے۔

راناثناء اللّٰہ کا کہنا تھا کہ فیصلہ قانون کی ہار اور قانون شکن کی جیت ہے، ثابت ہوا لاڈلا عزیز ہے۔

ن لیگ پنجاب کے صدر نے کہا کہ فیصلہ 9 مئی کے مجرموں کی حوصلہ افزائی ہے، فیصلہ الیکشن کمیشن کو تالا لگانے کے مترادف ہے۔

راناثناء اللّٰہ کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے قانون پر عمل کیا لیکن فیصلہ لاڈلے کے حق میں آیا۔

قومی خبریں سے مزید