• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق حکومتوں نے قبائلی علاقوں سے وعدے پورے نہیں کیے، سراج الحق

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ سابق حکومتوں نے قبائلی علاقوں سے وعدے پورے نہیں کیے۔ وسائل سے مالا مال خیبر پختونخوا میں غربت ناچ رہی ہے۔ 

لاہور سے جاری اپنے بیان میں امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا کو سی پیک میں حصہ نہیں دیا گیا۔

سراج الحق نے کہا کہ دیر چترال ایکسپریس لائن کی تعمیر کا وعدہ پورا نہیں کیا گیا۔ کے پی میں انڈسٹریل سٹی کی باتیں کاغذات تک محدود رہیں۔ 

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ اقتدار میں آ کر خیبر پختونخوا کے وسائل عوام کی فلاح و بہبود پرخرچ کریں گے۔

قومی خبریں سے مزید