نوابشاہ (محمد انور شیخ ) قومی انتخابات میں پیپلز پارٹی کی جانب سے سابق صدر اور پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کو تیسری مرتبہ حلقہ این اے 207 قومی اسمبلی سے امیدوار نامزد کر دیا گیا۔
پارٹی ٹکٹ سابق صدر آصف علی زرداری کی ہمشیرہ جانب سے ضلع شہید بے نظیر آباد کی دو قومی اور چار صوبائی اسمبلی کی نشستوں کے لیے امیدواروں کی حتمی منظوری کر دی گئی ہے۔
اس سلسلے میں حلقہ این اے 207 نوابشاہ ون سے آصف علی زرداری کو امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔
سابق صدر آصف علی زرداری اس حلقے سے دو مرتبہ ممبر قومی اسمبلی منتخب ہو چکے ہیں۔