• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شفاف انتخابات کیلئے بلے کا نشان دیا جانا چاہیے، بیرسٹر گوہر

بیرسٹر گوہر علی خان: فوٹو فائل
بیرسٹر گوہر علی خان: فوٹو فائل 

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر علی خان  کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کے پاس دو، دو چشمے ہیں، ہمیں الگ دیکھا گیا، شفاف انتخابات کے لیے بلے کا نشان دیا جانا چاہیے۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ آج سپریم کورٹ میں بلے سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی، الیکشن کمیشن نے دلائل دیے، کل پی ٹی آئی اپنا جواب دے گی، عدلیہ سے امید ہے انصاف کا ترازو برابر ہوگا۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پی ٹی آئی قیادت بغیر جرم کے جیلوں میں ہے، عدلیہ کے سامنے بنیادی انسانی حقوق کے مسائل رکھے ہیں، بلے کا نشان پاکستان کے عوام کی امنگوں کی عکاسی کرتا ہے، کبھی کسی پارٹی کا انتخابی نشان انٹراپارٹی الیکشن کی بناء پر نہیں لیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ آزادانہ اور منصفانہ انتخابات نہ ہوئے تو کوئی ان انتخابات کو نہیں مانے گا، ہر جماعت کی پہچان اس کا نشان ہوتا ہے، انشااللّٰہ سپریم کورٹ ہمارے بلے کے نشان کو بحال کرے گی، ہم آرٹیکل 17 پر انحصار کر رہے ہیں، آرٹیکل 17 پر ہم ہی بات کر رہے ہیں اور ہمیں نشان دیا جانا چاہیے۔

بیرسٹر گوہر علی نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ نے بارہا غیر سیاسی بنیادوں پر الیکشن مسترد کیے۔

قومی خبریں سے مزید