قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 96 فیصل آباد میں طلال چوہدری کو مسلم لیگ (ن) کا ٹکٹ نہ مل سکا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی کے حلقے این اے 96 پر ن لیگ کا ٹکٹ پی ٹی آئی سے منحرف نواب شیر وثیر کو مل گیا۔
مسلم لیگ ن نے قومی اور صوبائی اسمبلی کے حلقوں کے لیے ٹکٹ جاری کر دیے، لاہور کے حلقہ این اے 118 سے حمزہ شہباز شریف اور این اے 119 سے مریم نواز کو ن لیگ کا ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق این اے 120 سے ایاز صادق اور این اے 121 سے شیخ روحیل اصغر کو بھی ٹکٹ جاری کردیا گیا ہے، جبکہ این اے 122 سے خواجہ سعد رفیق کو پارٹی ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق این اے 123 سے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف، این اے 124 سے رانا مبشر اقبال اور این اے 125 سے ملک محمد افضل کھوکھر کو ن لیگ کا ٹکٹ جاری کردیا گیا ہے۔
این اے 126 سے سیف الملوک کھوکھر اور این اے 127 سے عطا اللّٰہ تارڑ کو بھی ن لیگ کا ٹکٹ جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق این اے 129 سے حافظ محمد نعمان اور این اے 130سے پارٹی قائد میاں نواز شریف الیکشن لڑیں گے۔