• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ن لیگ کا طلال کو سینیٹر بنوانے کا فیصلہ، والد کو صوبائی اسمبلی کا ٹکٹ دے دیا

طلال چوہدری: فوٹو فائل
طلال چوہدری: فوٹو فائل

پاکستان مسلم لیگ (ن) نے انتخابی ٹکٹ سے محروم رہ جانے والے طلال چوہدری کو سینیٹ کا ٹکٹ دینے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع مسلم لیگ (ن) کا کہنا ہے کہ پارٹی نے طلال چوہدری کو سینیٹ کا ٹکٹ دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے انہیں صوبائی اسمبلی کے 2 حلقوں کے ٹکٹ دینے کا بھی فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق پنجاب اسمبلی پی پی101 پر طلال چوہدری کے والد محمد اشرف چوہدری الیکشن لڑیں گے، پی پی 100 پر طلال چوہدری کے نامزد خان بہادر ڈوگر الیکشن لڑیں گے۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناء اللّٰہ نے طلال چوہدری کو پارٹی فیصلے سے آگاہ کر دیا، ملک نواز کو میئر فیصل آباد بنایا جائے گا۔

رانا ثناء اللّٰہ نے طلال چوہدری سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی آپ کی قربانیوں اور محبت کی قدر کرتی ہے، قومی اسمبلی کا ٹکٹ نہ دینے کا مطلب آپ کو نظر انداز کرنا نہیں۔

قومی خبریں سے مزید