• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد ایئرپورٹ پر فضل الرحمان کیخلاف نعرے لگانے والے نوجوان کو کارکنوں نے پکڑلیا

فوٹو اسکرین گریپ
فوٹو اسکرین گریپ

جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی دورہ کابل سے واپسی پر اسلام آباد ایئرپورٹ پر ان کے خلاف نعرے لگانے والے نوجوان کو کارکنوں نے پکڑ لیا۔

مولانا فضل الرحمان افغان حکومت کی دعوت پر دورے کے بعد آج کابل سے واپس اسلام آباد پہنچے، اس موقع پر چند نوجوانوں نے سربراہ جے یو آئی کے خلاف نعرے لگائے۔

جمعیت علما اسلام کے کارکنوں نے ایک نوجوان کو پکڑ لیا، جبکہ باقی تین چار بھاگ گئے۔

اس حوالے سے جے یو آئی رہنما عبدالمجید ہزاروی کا کہنا ہے کہ جے یو آئی کارکنان نے معافی مانگنے پر نوجوان کو چھوڑ دیا۔

قومی خبریں سے مزید