امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ کرپٹ لوگ کرپشن ختم نہیں کرسکتے ہیں۔
شبقدر میں انتخابی جلسے سے خطاب میں سراج الحق نے کہا کہ جماعت اسلامی واحد سیاسی پارٹی ہے، جو موروثیت سے پاک ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سیاست، کاروبار اور وسائل پر 2 فیصد لوگوں کا قبضہ ہے، بڑی سیاسی جماعتوں نے ملک کو اربوں روپے کا مقروض بنایا۔
امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ عوام سے تعلیم، صحت اور روزگار چھیننے والے 1 بار پھر ووٹ مانگ رہے ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ کرپٹ لوگ پاکستان سے کرپشن کو ختم نہیں کرسکتے ہیں۔