پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ہم ہمیشہ سیاست اور صحافت کی آزادی کےلیے لڑتے رہے ہیں۔
سکھر میں کنونشن سے خطاب میں سید خورشید شاہ نے کہا کہ سیاست اور صحافت سے جتنی زیادتی کی گئی، اتنی کسی اور شعبے سے نہیں ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو سیاست میں حکومت کا شوق ہوتا تو تختہ دار پر نہ چڑھتے۔
پی پی رہنما نے مزید کہا کہ ہم ہمیشہ آزای سیاست اور آزادی صحافت کےلیے لڑتے رہے ہیں، حکومت کا شوق ہوتا تو تین، چار سال حکومت کر کے باہر چلے جاتے۔
اُن کا کہنا تھا کہ یہ مٹی کی محبت تھی کہ شہادت کا پتا ہونے کے باوجود محترمہ بینظیر بھٹو صاحبہ وطن واپس آئیں، ہمارے کارکنوں نے ہمیشہ جمہوریت کی شمع کو روشن رکھا۔