• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک۔نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی کل، شاہینز سیریز میں واپسی کیلئے بیتاب

فوٹو بشکریہ کرک انفو
فوٹو بشکریہ کرک انفو

پہلے میچ میں شکست کے بعد شاہینز کیویز پر جھپٹنے اور سیریز کو برابری پر لانے کےلیے بیتاب ہیں۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹی ٹوئنٹی کل ہملٹن میں کھیلا جائے گا۔ 

پاکستان کرکٹ ٹیم آج صبح آکلینڈ سے ہملٹن پہنچی، ہوٹل میں کچھ دیر آرام کے بعد ٹیم کے پانچ کھلاڑی پریکٹس کےلیے گراؤنڈ پہنچے۔

ان کھلاڑیوں میں محمد نواز، حسیب اللّٰہ، صاحبزادہ فرحان، وسیم جونیئر اور زمان خان شامل تھے جو پہلا ٹی20 میچ نہیں کھیلے تھے۔

پانچوں کھلاڑیوں نے پہلے کیچز کی بھرپور پریکٹس کی، پھر بیٹنگ اور بولنگ کی ٹریننگ کی۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئینٹی کل کھیلا جائے گا سیریز میں کیوی ٹیم کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید