پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان آکلینڈ میں کھیلے گئے پہلے ٹی 20 انٹرنیشنل میں فیلڈرز نے 4 کیچز گرائے۔
دوسری طرف پاکستان کے صائم ایوب نے میچ میں 4 کیچز لے کر قومی ٹیم کے لیے نیا ریکارڈ بنا دیا۔
وہ ایک میچ میں پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ کیچ کرنے والے فیلڈر بن گئے، عالمی ریکارڈ میچ میں پانچ کیچز کا ہے۔
میچ میں کیوی کپتان کین ولیمسن خوش قسمت رہے، پہلے بابر اعظم نے کیچ گرایا اور پھر افتخار کیچ نہ تھام سکے۔
دوسری طرف پاکستان کی بیٹنگ شروع ہوئی تو صائم ایوب اور محمد رضوان پر بھی قسمت مہربان رہی۔
میچ میں صائم ایوب نے 4 کیچز کیے، جو ایک ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں کسی بھی پاکستانی فیلڈر کا نیا ریکارڈ ہے، اس سے پہلے یاسر شاہ نے 3 کیچز کا ریکارڈ بنایا تھا۔
ایک میچ میں سب سے زیادہ 5 کیچز کرنے کا عالمی ریکارڈ مالدیپ کے ڈبلیو جے مالنڈا کے پاس ہے۔