• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ کا فیصلہ قانون اور قاعدے کے مطابق ہے، خواجہ آصف

فائل فوٹو
فائل فوٹو

مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ قانون اور قاعدے کے مطابق ہے۔

رہنما ن لیگ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سب کو سپریم کورٹ کے فیصلے کو تسلیم کرنا چاہیے۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن ڈراما تھے، ایک کیس یہ دو عدالتوں میں لے کر گئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں ہماری جماعت سے بھی انتخابی نشان لیا گیا تھا۔

خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ جماعتوں میں جمہوریت کے لیے انٹرا پارٹی الیکشن شفاف طریقے سے ہونے چاہئیں۔

قومی خبریں سے مزید