کیا رشمیکا مندانا اور وجے دیوراکونڈا نے ویتنام میں ایک ساتھ چھٹیاں منائیں؟
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق رشمیکا مندانا اور وجے دیوراکونڈا کی ویتنام میں چھٹیاں گزرنے کی نئی تصاویر سامنے آئی ہیں۔
ان دونوں کی تصاویر ایسے وقت میں سامنے آئی ہیں، جب یہ خبر گرم ہے رشمیکا مندانا اور وجے دیوراکونڈا جلد ہی منگنی کرنے والے ہیں۔
یہ خبر بھی زیر گردش ہے کہ دونوں کی فیملی اُن کی شادی کےلیے رضامند ہوگئی ہیں، بس مداحوں کو اب تاریخ کے اعلان کا انتظار ہے۔
ویتنام میں چھٹیوں سے متعلق نئی تصویروں نے ان افواہوں کو مضبوط کیا ہے کہ دونوں اداکار کچھ عرصے سے ڈیٹنگ کررہے ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق رشمیکا مندانا اور وجے دیوراکونڈا کی حال ہی میں انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویر نے ان افواہوں کو مزید ہوا دی ہے۔
اینیمل فلم میں مرکزی کردار نبھانے والی رشمیکا مندانا اور خوشی فلم کے ہیرو وجے دیوراکونڈا نے الگ الگ پوسٹ میں بتایا کہ وہ ویتنام میں چھٹیاں گزار رہے ہیں۔
گزشتہ ہفتے وجے نے تصاویر شیئر کی، جس سے پتا چلتا ہے کہ وہ ویتنام میں چھٹیوں سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔
وہ تصویر میں ڈنر کے دوران ہنستے ہوئے نظر آئے اور کیپشن میں لکھا کہ جب آپ کو ہنسی کا دورہ پڑا ہو۔
رواں ہفتے کے آخر میں رشمیکا مندانا نے تصاویر شیئر کیں اور بتایا کہ انہوں نے ویتنام میں چھٹیاں گزاری ہیں، تصویر میں وہ مقامی ٹوپی پہننے بازاروں کی سیر کرتی نظر آرہی ہیں۔
اپنی تصویر کے کیپشن میں اداکارہ نے لکھا کہ اس ٹوپی کی میں گرویدہ ہوگئی، ویتنام سے واپسی پر میرے ساتھ گھر تک آگئی ہے۔
اگر چہ رشمیکا مندانا نے اپنی پوسٹ وجے دیوراکونڈا کو ٹیگ نہیں کی لیکن مداحوں کو یقین ہوگیا ہے وہ ایک ساتھ ہی تھے۔
مداحوں نے تصویر میں مماثلت ڈھونڈی اور کہا کہ دونوں ہی ایک ہی طرح کی مارکیٹوں اور جگہوں پر پائے گئے ہیں۔