• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ میں اسرائیلی حملے میں زخمی کراٹے چیمپئن دم توڑ گئی

فوٹو بشکریہ عرب میڈیا
فوٹو بشکریہ عرب میڈیا

غزہ میں اسرائیلی حملے میں زخمی ہونے والی کراٹے چیمپئن دم توڑ گئی۔

عرب میڈیا کے مطابق 24 سالہ نغم ابو سمرہ 17 دسمبر کو اسرائیلی فضائی حملے میں زخمی ہوئی تھی جس میں اس کی ایک ٹانگ ضائع ہوگئی تھی اور اس کے بعد سے وہ کوما میں تھی۔

رپورٹس کے مطابق اس حملے کے بعد خاتون کراٹے چیمپئن کو مصر منتقل کرنے کی بھی اجازت نہیں ملی تھی اور اس حملے میں اس کی بہن بھی جاں بحق ہوگئی تھی۔

دوسری جانب 7 اکتوبر سے اب تک شہدا کی تعداد 24 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ 60 ہزار 317 سے زائد افراد زخمی ہو چکے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید