لاہور کے علاقے گڑھی شاہو میں فائرنگ سے زخمی ہونے والے دو افراد علاج کے دوران دم توڑ گئے۔ تیسرے زخمی کی حالت تشویشناک ہے۔
پولیس کے مطابق نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے تینوں افراد کو گڑھی شاہو میں ریلوے پولیس اسٹیشن کے قریب فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد کی شناخت فرقان اور کاکا کے نام سے ہوئی ہے، لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کردی گئیں۔
پولیس کے مطابق تینوں افراد پر موٹرسائیکل سوار فائرنگ کرکے فرار ہوئے، ملزمان کی تلاش جاری ہے۔