امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ 8 فروری کے بعد پاکستان کا معاشی نظام تبدیل کریں گے۔
بہاولنگر میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ موجودہ معاشی نظام میں 2 فیصد لوگ مزے میں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 98 فیصد عوام اس معاشی نظام میں تکلیف میں ہیں، ہمارا آدھا بجٹ قرضے کی مد میں چلا جاتا ہے۔
امیر جماعت اسلامی کا مزید کہنا تھا کہ سالانہ 5 ہزار ارب کی پاکستان میں کرپشن ہوتی ہے۔