لاہور ہائیکورٹ نے پرویز الہٰی، فواد چوہدری، حبا فواد اور حماد اظہر کی کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف دائر اپیلیں مسترد کردیں۔
سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی، سابق وفاقی وزیر حماد اظہر اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری اور انکی اہلیہ حبا فواد کو لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن لڑنے کی اجازت نہیں دی۔
لاہور ہائیکورٹ کے لارجر بینچ نے فواد چوہدری کی اپیل بھی مسترد کردی۔
جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 3 رکنی فل بینچ نے فیصلہ سنایا اور 3 بڑی سیاسی شخصیات اور حبا فواد کی کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف درخواستیں خارج کردیں۔
عدالت عالیہ لاہور نے پرویز الہٰی کی این اے 64 اور 69 اور پی پی 32 اور 34 سے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے پر اپیل مسترد کی۔
حبا فواد چوہدری نے این اے 61 اور پی پی 26 سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے۔ لاہور ہائیکورٹ نے ریٹرننگ آفیسر اور ایپلیٹ ٹربیونل کے فیصلے کو برقرار رکھنے کا حکم دیا ہے۔
اپیلوں میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ آر اوز اور ایپلیٹ ٹربیونل نے حقائق کے برعکس کاغذات نامزدگی مسترد کیے۔
درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ عدالت ایپلیٹ ٹربیونل اور ریٹرننگ آفیسر کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر الیکشن لڑنے کی اجازت دے۔