• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزارت بین الصوبائی رابطہ کی پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کو کام جاری رکھنے کی ہدایت

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی کو اپنا کام جاری رکھنے کی ہدایت کردی گئی۔

نگراں وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ فواد حسن فواد کی زیر صدارت پی سی بی سے متعلق اہم اجلاس ہوا، جس میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ کی بہتری سب چاہتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ وزارت قانون کی رائے کی روشنی میں کرکٹ بورڈ کے مستقبل کا فیصلہ ہوگا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ فی الحال پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی اپنا کام جاری رکھے گی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں پی سی بی کے معاملات کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں وزارت بین الصوبائی رابطہ کے حکام، پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکاء اشرف، چیف آپریٹنگ آفیسر (سی او او) سلمان نصیر شریک ہوئے۔

پی سی بی نے بورڈ آف گورنرز (بی او جیز) کی تشکیل کےلیے 16 جنوری کو اجلاس بلایا تھا، جو وزارت بین الصوبائی رابطہ کی ہدایت پر ملتوی کردیا گیا تھا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید