یمن کے حوثی گروپ کے بحیرہ احمر میں جہازوں پر حملوں کے بعد بھارت ایران سے حوثیوں کے حملوں سے متعلق بات چیت کرنے لگا۔
غیر ملکی خبر ایجنسی سے گفتگو میں بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ بھارت اپنے برآمد کنندگان کے تحفظ کےلیے ایران سے بات چیت کر رہا ہے، بھارتی وزارت دفاع نے بحری علاقوں میں نگرانی کو بہتر بنایا ہے۔
حکام کا کہنا تھا کہ بھارتی وزارت خارجہ اس معاملے پر سفارتی بات چیت کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی بندرگاہوں پر تجارتی حجم متاثر نہیں ہوا لیکن جہازوں کو طویل راستوں سے آنا پڑ رہا ہے۔
خیال رہے کہ بحیرہ احمر میں حوثی گروپ کے حملوں سے ایشیا اور یورپ کے درمیان بحری تجارت پر اثر پڑا ہے۔
حوثی گروپ غزہ میں اسرائیلی حملے رکوانے کے لیے بحیرہ احمر میں اسرائیل جانے والے جہازوں پر حملے کر رہا ہے۔