ٹوکیو(عرفان صدیقی) مسلم لیگ ن جاپان کے صدر ملک نور اعوان کے بڑے بھائی کی وفات پر میاں نواز شریف سمیت اعلیٰ ن لیگی قیادت اور جاپان میں پاکستان کا سفیر کا اظہار افسوس ، تفصیلات کے مطابق ن لیگ جاپان کے صدر ملک نور اعوان کے بڑے بھائی ملک مہر اعوان گزشتہ روز حرکت قلب بند ہوجانے کے سبب اچانک وفات پاگئے ان کی عمر ساٹھ برس تھی ، ان کی اچانک وفات پر ن لیگ کے قائد میاں نواز شریف ،سینٹر اسحق ڈار ، سینٹر افنان اللہ خان سمیت اعلیٰ لیگی قیادت نے ملک نور اعوان سے اظہار افسوس کیا ہے جبکہ جاپان میں پاکستانی سفیر رضا بشیر تارڑ ، پیپلز پارٹی جاپان کے صدر شاہد مجید ، ن لیگ جاپان کے چیرمین ملک یونس ، تحریک انصاف جاپان کے صدر ملک یار محمد اور دیگر معروف شخصیات نے ملک نور اعوان کے بھائی کے لیے دعائے مغفرت کی ہے اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے ۔