• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلعی انتظامیہ امن وامان کویقینی بنانے کیلئے اقدامات کررہی ہے:ڈی او سی بہاولپور

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) ضلعی انتظامیہ بہاولپور میں امن وامان کویقینی بنانے کیلئے تمام ضروری اقدامات کررہی ہے۔ اِن خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ آفیسر کوارڈی نیشن بہاولپور امجد بشیر نے ”پیس جرنلزم فورم“ بہاولپور کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ وفد میں صدر پریس کلب توصیف احمد، سینئرنائب صدر محمداکرم ناصر، جنرل سیکریٹری محمدعرفان جوئیہ،جوائنٹ سیکریٹری میان عزیز الدین، محمدیاسین انصاری اور جنید نذیر شامل تھے۔ڈی او سی بہاولپورامجد بشیر نے ذمہ دارانہ صحافت کے فروغ اور پرامن معاشرے کے قیام کیلئے پیس جرنلزم فورم کی کاوشوں کو لائق تحسین قرار دیا اور اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
تازہ ترین