پاک ایران کشیدگی کے باعث نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ نے اپنا دورۂ ڈیووس مختصر کر دیا اوروہ آج رات پاکستان پہنچیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ کی طرف سے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کیے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی کےاجلاس میں آرمی، نیول اور فضائیہ چیفس، وزارتِ دفاع اور خارجہ کے اعلیٰ حکام شریک ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں پاک ایران کشیدگی پر غور ہو گا۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں ملکی امن و امان کی صورتِ حال سمیت انتخابات سے متعلق غور ہو گا۔
ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں شر پسندوں کے خلاف حالیہ آپریشن پر بریفنگ دی جائے گی، پاک ایران تعلقات کے مستقبل پر گفتگو ہو گی۔