بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)بہاول پورکوخوبصورت شہر بنایاجاسکتاہے، تاریخی فوارے کی بحالی بہاول پور کی منفردخوبصورتی، تشخص اورعلامت کی بحالی ہے، فریدگیٹ کے فوارے کابھی دوبارہ اجراء کیاجائے، ان خیالات کااظہار پارلیمنٹرین اورمجلس شہریان بہاول پورکے چیرمین سیدتابش الوری تمغہ امتیازنے ایک بیان میں کیا،انہوں نے کہاکہ بہاول پورشہرکی شاہراہوں کے ساتھ اس کے داخلی راستوں پر پھل داردرخت لگائیں جائیں، تاکہ شہرمیں داخل ہوتے ہی خوش گوار تاثرپیدا ہو۔