سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان پر حملہ کرنے والے اب پہلے سو دفعہ سوچیں گے۔
اپنے بیان میں آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ کوئی پاکستان کو میلی آنکھ سے دیکھے گا تو مؤثر جواب دیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک امن چاہنے والا ملک ہے، پاکستان پر حملہ کرنے والے اب پہلے سو دفعہ سوچیں گے۔
پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین کا کہنا تھا کہ ہم نے ہمیشہ دنیا میں امن کی بات کی اور امن کےلیے کام کیا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کی فوج دنیا کی بہترین فوج ہے، ہمسایہ ممالک سے بہترین تعلقات چاہتے ہیں لیکن برابری کی بنیاد پر۔