امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران کے ایک دوسرے پر حملوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایران خطے میں زیادہ پسند نہیں کیا جاتا۔
وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو میں صدر بائیڈن کا کہنا تھا کہ صورتِ حال کی پیش رفت سمجھنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔
دوسری جانب پاک ایران کشیدگی پر وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ امریکا پاکستان اور ایران کے درمیان کشیدگی میں اضافہ نہیں چاہتا۔
وائٹ ہاؤس قومی سلامتی ترجمان جان کربی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان، ایران جھڑپوں کی نگرانی کر رہے ہیں، امریکا کشیدگی میں اضافہ دیکھنا نہیں چاہتا۔
جان کربی نے مزید کہا کہ ایران کا حملہ خطے میں ایرانی عدم استحکام کے رویے کا ایک اور مظاہرہ تھا، ہم ایران کو جوہری ہتھیاروں کے ساتھ نہیں دیکھنا چاہتے۔