• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایک کیس میں گرفتار ملزم دیگر مقدمات میں بھی گرفتار تصور ہوگا، پشاور ہائیکورٹ

کراچی(ٹی وی رپورٹ)سابق سپیکر اسد قیصر کا ایک سے زائد مقدمات میں گرفتاری کیس میں پشاور ہائیکورٹ نے 28 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا۔ فیصلے میں عدالت نے قرار دیا کہ ایک کیس میں گرفتار ملزم دیگر درج تمام مقدمات میں بھی گرفتار تصورہوگا۔ شہری کی ایک مقدمے میں گرفتاری اسی مدت میں درج تمام مقدمات میں تصور ہوگی۔ چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ محمد ابراہیم خان اور جسٹس اشتیاق ابراہیم پرمشتمل 2 رکنی بینچ نے سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، مجاہد علی اور پی ٹی آئی کے دیگر ممبران اسمبلی کا کیس پر 19 دسمبر کو فریقین کے دلائل سننے کے بعد درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ ایک کیس میں گرفتاری کے بعد اس وقت موجود مقدمات میں علیحدہ گرفتاری نہیں ہوسکتی، سپریم کورٹ فیصلے سے واضح ہے کہ کسی ملزم کی گرفتاری کے وقت درج تمام مقدمات میں گرفتاری تصور ہوگی۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ گرفتاری ایک صوبے کے تمام مقدمات میں تصور ہوگی۔یہ اجازت نہیں دی جاسکتی کہ درج مقدمات میں ضمانت حاصل کرنے والے کو بار بار گرفتار کریں، اسد قیصر کے خلاف درج تمام مقدمات کی تفصیل بھی فراہم کی جائے۔اسد قیصر و دیگر کیخلاف مقدمات کی تفصیل سے متعلق محفوظ فیصلہ سنا دیا گیا، اس سے قبل پشاور ہائیکورٹ نے اسد قیصر سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف مقدمات کی تفصیل سے متعلق کیس کا محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا دیا۔

ملک بھر سے سے مزید