• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بانیٔ پی ٹی آئی کیخلاف جیل ٹرائل کالعدم قرار دینے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج

سپریم کورٹ آف پاکستان—فائل فوٹو
سپریم کورٹ آف پاکستان—فائل فوٹو

وفاقی حکومت نے بانیٔ پی ٹی آئی کے خلاف جیل میں سائفر ٹرائل کالعدم قرار دینے کا اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا۔

درخواست میں وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ سے استدعا کی ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کا 21 نومبر 2023ء کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔

وفاقی حکومت نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے حقائق کا درست جائزہ نہیں لیا۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے سائفر ٹرائل کے لیے قائم خصوصی عدالت کو کالعدم قرار دیا۔

وفاقی حکومت کا اپنی درخواست میں مؤقف ہے کہ ہائی کورٹ کے پاس خصوصی عدالت کی حیثیت ختم کرنے کا اختیار نہیں ہے۔

قومی خبریں سے مزید