• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دمشق میں اسرائیلی میزائل حملہ، ایرانی فوج کے 5 عہدیداروں سمیت 11 افراد جاں بحق

فوٹو بشکریہ غیر ملکی میڈیا
فوٹو بشکریہ غیر ملکی میڈیا

شام کے دارالحکومت دمشق میں ایک عمارت پر اسرائیل کے میزائل حملے میں ایرانی فوج کے 5 عہدیداروں سمیت 11 افراد جاں بحق ہو گئے۔

ایرانی پاسداران انقلاب نے اپنے ارکان کی شہادت کی تصدیق کر دی ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق دمشق میں اسرائیلی حملے کا نشانہ بننے والی عمارت ایرانی ایڈوائزر کے زیرِ استعمال تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شام کی سرکاری میڈیا نے دمشق میں عمارت پر ممکنہ اسرائیلی حملہ رپورٹ کیا تھا۔

ایرانی وزارت خارجہ نے شام میں اسرائیلی حملے کی مذمت کی ہے۔ ترجمان ایرانی وزارت خارجہ ناصر کنعانی کا کہنا ہے کہ اسرائیل کا حملہ خطے میں عدم استحکام پھیلانے کی کوشش ہے، ایران صیہونی حکومت کی منظم دہشت گردی کا جواب دینے کا حق رکھتا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید