• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ووٹ کو عزت دو کا مطلب لوڈشیڈنگ ختم کرنا ہے، شہباز شریف

شہباز شریف : فوٹو فائل
شہباز شریف : فوٹو فائل

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے  پارٹی بیانیے کی تشریح کرتے ہوئے کہا کہ ووٹ کو عزت دو کا مطلب ہے 5 سال میں لوڈ شیڈنگ ختم کردیں گے۔

جیو نیوز کے پروگرام جرگہ میں بات چیت کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف ہی، ن لیگ کے وزارت عظمیٰ کے امیدوار ہیں، عوامی مینڈیٹ آئے گا تو نواز شریف کی مشاورت سے فیصلہ ہوگا کہ پنجاب کا وزیر اعلیٰ کون ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ انتخابی امیدواروں کا نواز شریف نے انٹرویو کیا، اب ہم انتخابی مہم میں جاچکے ہیں، اس وقت الیکشن کا التوا پاکستان اور جمہوریت کے لیے نقصان دہ ہوگا، ہمیں اب الیکشن میں جانا ہوگا اس میں خیر نکلے گا، الیکشن کے التوا کی کوشش ہوئی تو مزاحمت کریں گے۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کو ایٹمی طاقت نواز شریف نے بنایا، صفائی میں کچھ نہیں کہنا صرف حقائق بتانے ہیں، مرکز میں 13 جماعتوں کی حکومت تھی ہم نے پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، 16 ماہ تو پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کی جنگ تھی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایران سے توقع نہیں تھی کہ وہ پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرے گا، ہماری فورسز نے درست جواب دیا۔

صدر مسلم لیگ نے مزید کہا کہ ایران اور پاکستان دونوں دہشت گردی کا شکار ہیں تاہم یہ معاملہ بات چیت سے حل ہو سکتا تھا۔

قومی خبریں سے مزید