• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ کے پناہ گزین کیمپ میں فلسطینی جوڑے کی شادی

فوٹو بشکریہ: رائٹر
فوٹو بشکریہ: رائٹر

غزہ کے جنگ زدہ علاقے میں موجود پناہ گزین کیمپ میں ایک فلسطینی جوڑے نے شادی کرلی۔

رفح کے پناہ گزین کیمپ میں جوڑے کی شادی کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں دولہا محمد الغندور اور اس کی دلہن کے رشتہ دار اور قریبی عزیز شریک ہوئے۔

اس تقریب میں دولہا اور دلہن کے رشتہ داروں نے خوشی کے گیت بھی گائے، جبکہ اس موقع پر دلہن نے سفید رنگ کا لباس زیب تن کیا ہوا تھا جس پر سرخ رنگ سے کڑھائی کا کام بھی کیا گیا تھا۔

فوٹو بشکریہ: رائٹر
فوٹو بشکریہ: رائٹر

دلہن کی والدہ نے اپنی بیٹی کی شادی سے متعلق میڈیا کو بتایا کہ پناہ گزین کیمپ میں یہ ہمارے خاندان کی پہلی شادی ہے، جس پر میں اللّٰہ کا شکر ادا کرتی ہوں، ہماری خواہش تھی کہ ہم اپنی بیٹی کو دھوم دھام کے ساتھ رخصت کریں اور اس شادی کو مزید خوبصورت بنائیں۔

شادی کو یادگار بنانے کیلئے ان کے خیمے کو رنگ برنگی قمقموں سے سجایا گیا تھا، جبکہ اس موقع پر دولہے کا کہنا تھا کہ وہ اپنی شادی میں تمام دوستوں کو بلانا چاہتے تھے اور اس ایونٹ کو یادگار بنا کر بہتر طریقے سے اپنی زندگی کا نیا سفر شروع کرنا چاہتے تھے۔

فوٹو بشکریہ: رائٹر
فوٹو بشکریہ: رائٹر

واضح رہے کہ غزہ کے رہائشی علاقوں میں اسرائیلی فوج کی شدید بمباری سے کل سے اب تک 165 سے زیادہ فلسطینی شہید ہوگئے، 7 اکتوبر کے بعد سے اب تک شہداء کی تعداد 25 ہزار تک پہنچ گئی، جن میں 70 فیصد خواتین شامل ہیں۔

اقوام متحدہ کی ویمن ایجنسی کا کہنا ہے  کہ غزہ میں ہر گھنٹے میں دو مائیں شہید ہو رہی ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید