• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پانچواں ٹی ٹوئنٹی پاکستان نے، سیریز نیوزی لینڈ نے 1-4 سے جیت لی

فوٹو بشکریہ کرک انفو
فوٹو بشکریہ کرک انفو

پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف پانچواں ٹی ٹوئنٹی میچ 42 رنز سے جیت لیا تاہم سیریز چار ایک سے نیوزی لینڈ کے نام رہی۔

پاکستان کی جانب سے دیے گئے 135 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کی ٹیم 17.2 اوورز میں 92 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

کرائسٹ چرچ میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا لیکن اوپننگ بیٹر آج بھی کوئی خاطر خواہ پرفارمنس نہیں دکھا سکے۔

ڈیبیو کرنے والے اوپنر حسیب اللّٰہ تیسری گیند پر صفر پر آؤٹ ہو گئے، بابر اعظم 13، فخر زمان 33، محمد رضوان 38، محمد نواز 1 اور افتخار 5 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

پاکستان کے کپتان شاہین شاہ آفریدی 1، صاحبزادہ فرحان 19 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ عباس آفریدی 14 رنز بنا کر ناقابلِ شکست رہے۔

پاکستان ٹیم نے مقررہ اوورز میں 8 وکٹ پر 134رنز بنائے۔

نیوزی لیند کی جانب سے ٹم ساؤتھی، میٹ ہینری، لوکی فرگوسن اور ایش سوڈھی نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔

بعد ازاں پاکستانی بولرز نے ہدف کا تعاقب نیوزی لینڈ کے لیے خاصہ مشکل بنا دیا اور پوری ٹیم 17.2 اوورز میں 92 رنز ہی بنا سکی۔

میچ میں نیوزی لینڈ کے 7 کھلاڑی ڈبل فیگرز میں بھی نہ جاسکے اور سب سے زیادہ 26 رنز گلین فلپس نے بنائے۔

پاکستان کی جانب سے افتخار احمد نے 3، شاہین آفریدی اور محمد نواز نے 2، 2 جبکہ زمان خان اور اسامہ میر نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔

قومی ٹیم میں اس میچ کے لیے صائم ایوب، حارث رؤف اور وسیم جونیئر کو آرام دیا گیا تھا جبکہ عباس آفریدی اور اسامہ میر کی واپسی ہوئی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید