ڈیپ فیک ویڈیو بنانے والے شخص کی گرفتاری کے بعد بھارتی اداکارہ رشمیکا مندانا کا بیان سامنے آ گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ برس نومبر میں تیلگو، کناڈا، تامل اور ہندی فلموں کی معروف اداکارہ کی ایک جعلی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تھی۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق رشمیکا مندانا کی ڈیپ فیک ویڈیو بنانے میں ملوث شخص کو دہلی پولیس نے ہفتے کو گرفتار کر لیا ہے۔
سوشل میڈیا پیغام کے ذریعے اداکارہ نے دہلی پولیس کا شکریہ ادا کیا اور لکھا ہے کہ ذمے داروں کو پکڑنے کے لیے آپ کا شکریہ۔
انہوں نے لکھا کہ مجھے سے محبت کرنے والوں اور میری حمایت کرنے والے لوگوں کی شکر گزار ہوں۔
اداکارہ نے اپنے پیغام میں مداحوں کو مشورہ بھی دیا ہے کہ لڑکیوں اور لڑکوں اگر آپ کی تصویر آپ کی مرضی کے بغیر کہیں بھی استعمال کی جائے تو یہ غلط ہے۔