• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جماعت اسلامی کو حکومت ملی تو وی آئی پی کلچر ختم کر دیں گے، سراج الحق

سراج الحق۔ (فائل فوٹو)
سراج الحق۔ (فائل فوٹو)

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کو حکومت ملی تو وی آئی پی کلچر ختم کر دیں گے۔ 

مردان میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ نواز شریف چوتھی بار وزیر اعظم ہاؤس میں براجمان ہونا چاہتے ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی کہتے ہیں والدہ اور نانا وزیر اعظم تھے تو میرا بھی حق بنتا ہے۔ 

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ 8 فروری کو عوام سیاسی مداریوں سے نجات حاصل کریں۔

قومی خبریں سے مزید