• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کسی کرکٹر کے ساتھ زیادتی نہیں چاہتے، عثمان واہلہ

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل عثمان واہلہ نے کہا ہے کہ کسی بھی کرکٹر کے ساتھ زیادتی نہیں چاہتے ہیں۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں عثمان واہلہ نے کہا کہ محمد حارث سے فون پر بات ہوئی، اُن سے پاکستان واپسی پر ملاقات بھی کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ محمد حارث اجازت لیے بغیر بنگلادیش گئے تھے، ان کے این او سی کا کیس مختلف تھا۔

ڈائریکٹر انٹرنیشنل پی سی بی نے مزید کہا کہ محمد حارث بھی دو لیگز کھیل چکے، تیسری لیگ کےلیے کیس مختلف ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 100 سے زائد کھلاڑیوں کو این او سی جاری کیا گیا ہے، ہم چاہتے ہیں زیادہ سے زیادہ کھلاڑیوں کو این او سی دیے جائیں۔

عثمان واہلہ نے یہ بھی کہا کہ کسی کرکٹر کے ساتھ زیادتی نہیں ہوئی نہ کی جائے گی، پالیسی کے تحت این او سی کیس ٹو کیس دیکھے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فخر زمان، حارث اور افتخار کو این او سی جاری نہیں کیا گیا، شاداب خان سمیت دیگر کھلاڑیوں کو 7 فروری تک کا وقت دیا ہے۔

ڈائریکٹر انٹرنیشنل پی سی بی نے کہا کہ سب کھلاڑیوں کو کہا ہے 7 فروری تک پاکستان رپورٹ کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ کھلاڑی تھوڑا وقت گھر والوں کے ساتھ گزاریں، پی ایس ایل فرنچائزز کو تمام کھلاڑیوں نے 12 فروری تک رپورٹ کرنا ہے۔

قومی خبریں سے مزید