اسلام آباد (نمائندہ جنگ )سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نےکہا ہے کہ پچھلی بارہمارے حلقے میں ڈکیتی ہوئی ،اب ڈاکہ نہیں ڈالنے دینگے، 8فروری کو ووٹ دینے کیساتھ ووٹ پر پہرہ بھی دینا ہے ، ہر پولنگ سٹیشن سے نتیجہ لے کر آنا ہے، میرے مخالفین بھی مجھ پر کرپشن کا الزام نہیں لگا سکتے، پاکستان پر مشکل وقت ہے ، اوپر والا ملک کو حفاظت میں رکھے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز چکری میں اپنے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، چوہدری نثار نے اپنے ووٹرز سے کہا کہ 8فروری کو ووٹ دینے کے ساتھ ساتھ ووٹ پر پہرہ بھی دینا ہے ، ہر پولنگ اسٹیشن سے نتیجہ لے کر آنا ہے، اگر میں نے کام نہیں کیا تو بے شک کسی اور کو ووٹ دیں، میرے علاقہ میں آج پل بھی ہیں اور بجلی بھی ہے۔