نوشہرہ (نمائندہ جنگ) پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین کے چیئرمین پرویز خٹک نے کہا ہے کہ 30سے زائد ا آ زا د امید وا روں کی حمایت حاصل ہے ،آ ئند ہ وزیراعلی میں ہی بنوں گاالیکشن میں عمران اور PTI کا صفایا کرکے دم لونگا،چوبیس کروڑ عوام کو اب عمران ، نواز زرداری اور مولانا کے دلفریب نعروں اور سبز باغات دیکھنے کا علم ہوگیا ہے قوم جان گئی ہے کہ یہ صرف مداری کی طرح ڈگڈی کا کھیل تماشہ دیکھا کر اپنا الو سیدھا کرنے کیلئے میدان میں آتے ہیں اور جب قوم سے ووٹ حاصل کرکے اقتدار میں آ تےہیں تو ان کے تیور ہی بدل جاتے ہیں اور صرف اپنی تجوریاں بھرنے میں لگ جاتے ہیں لیکن قوم نے بھی اس بار فیصلہ کردیا ہے کہ اس صوبے میں صرف اور صرف پگڑی کی نشان پر مہر لگا کر خیبر پختونخوا کو ترقی کے سفر پر گامزن کرے گی آئندہ خیبر پختونخوا کا وزیراعلی میں ہی بنوں گا۔