ترجمان پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی تقریر پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ 8 فروری کو عوام ووٹ سے قومی سیاست کو پاک کرنے کو بےتاب ہیں۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ قوم لوٹ مار سے خریدی گئی جائیدادیں بھولی نہ بھلانے پر آمادہ ہے۔
پی ٹی آئی ترجمان نے مزید کہا کہ نااہل اور نالائق کو اقتدار ملا تو ملکی معیشت کا جنازہ نکالا، اس نااہل کو جب اقتدار ملا تو غریبوں کا معاشی بھُرکس نکالا۔
ترجمان تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ 16 ماہ میں 6 فیصد سے ترقی کرتی معیشت کو صفر سے نیچے گرایا گیا۔
پی ٹی آئی ترجمان نے کہا کہ پٹرول اور ڈالر کو 300 سے اوپر لے جاکر عوام سے 2018 کا بدلہ لیا گیا، 16 ماہ میں 12 لاکھ تعلیم یافتہ اور پیشہ ور پاکستانی ملک چھوڑ گئے۔