پشاور کے علاقے صدر کے شاپنگ سینٹر میں رات سے لگی آگ پر قابو پالیا گیا۔
صوبائی دارالحکومت کے شاپنگ سینٹر میں میں لگی آگ پر 17 گھنٹے کی کوششوں کے بعد قابو پایا گیا۔
آتشزدگی سے 100 سے زائد دکانیں جل کر راکھ ہوگئیں، دکاندار کروڑوں روپے کا نقصان ہونے پر پریشان ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق آتشزدگی سے متاثرہ 2 منزلہ عمارت میں موبائل فون، یو پی ایس اور دیگر الیکٹرانکس سامان کی تقریباً 200 دکانیں ہیں۔