• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقراء عزیز نے ڈرامے میں صبور علی کی شادی کا جوڑا کاپی کرنے کی وجہ بتادی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اقراء عزیز نے اپنے حالیہ ڈرامے ’منت مراد‘ میں ساتھی اداکارہ صبور علی کی شادی کا جوڑا کاپی کرنے کی وجہ بتا دی۔

اقراء عزیز نے حال ہی میں ایک ٹاک شو میں بطور  مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے صبور علی کی شادی کا جوڑا کاپی ہونے پر سامنے آنے والے تنازع کے بارے میں بات کی۔

اُنہوں نے بتایا کہ دراصل ہم ڈرامے میں شادی کے منظر کی شوٹنگ کے لیے ایک روایتی لباس چاہتے تھے کیونکہ یہ ڈائریکٹر کی ڈیمانڈ تھی لیکن ہمیں کافی کوشش کے باوجود بھی کوئی روایتی لباس نہیں ملا تو پھر ڈائریکٹر نے مجھے اس جوڑے کی تصویر دکھائی تھوڑی ریسرچ کرنے پر مجھے پتہ چلا کہ یہ فائزہ ثقلین کا ڈیزائن کیا ہوا جوڑا ہے۔

اداکارہ نے بتایا کہ ہم نے فائزہ ثقلین سے رابطہ کیا، ہم اس جوڑے کو پوری طرح تبدیل نہیں کر سکتے تھے تو میں نے دوپٹہ اور غرارا وہی رکھا اور ان سے درخواست کی کہ اس جوڑے کی شرٹ  تبدیل کردیں کیونکہ میں بالکل ایک جیسا جوڑا نہیں پہننا چاہتی تھی۔

اُنہوں نے مزید بتایا کہ اس جوڑے کے ساتھ ہم نے زیورات کو بھی سادہ اور روایتی ہی رکھا۔

اقراء عزیز نے کہا کہ میں نے ڈرامے کے لیے اپنا وہ پورا دُلہن والا روپ خود ڈیزائن کیا، میں یہ نہیں کہوں گی کہ میں نے کاپی کی ہے لیکن میرا وہ روپ واقعی صبور علی کی شادی والے لُک  سے متاثرہ تھا کیونکہ وہ اپنی شادی پر بہت خوبصورت لگ رہی تھیں اور میں ڈرامے میں اُنہیں کی طرح خوبصورت نظر آنا چاہتی  تھی۔

اُنہوں نے کہا کہ لیکن میرا ڈرامے والا برائیڈل لُک صبور علی کے شادی والے لُک سے متاثرہ تھا اور جو جوڑا میں نے پہنا تھا وہ تکنیکی طور پر صبور علی کا نہیں تھا بلکہ میں نے وہ جوڑا ڈیزائنر سے لیا تھا، مجھے نہیں معلوم تھا کہ یہ ایک بڑا مسئلہ بن جائے گا ورنہ میں شوٹنگ سے پہلے صبور علی سے پوچھ لیتی کیونکہ میں دوسروں کی خوشی کا خیال کرنے والے لوگوں میں سے ہوں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید