مسلم لیگ (ن) کی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے ریلی میں اصلی شیر لانے کا نوٹس لے لیا ہے۔
لیگی رہنما مریم اورنگزیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان جاری کردیا۔
انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ نواز شریف نے موہنی روڈ پر ریلی کے دوران اصلی شیر لانے کا نوٹس لیتے ہوئے اسے فوری طور پر واپس بھجوانے کی ہدایت کردی ۔
انہوں نے بتایا کہ نواز شریف کی ہدایت پر شیر فوری واپس بھجوا دیا گیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے تمام کارکنان کو ہدایت کی ہے کہ وہ جانوروں کے حقوق کا خیال رکھیں اور ریلی میں شیر یا کوئی اور جانور نہ لائیں۔